ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے ایک مندر میں چوری کی واردات؛ کچھ نہیں ملا تو سی سی ٹی وے کیمرے لے اُڑے چور

کنداپور کے ایک مندر میں چوری کی واردات؛ کچھ نہیں ملا تو سی سی ٹی وے کیمرے لے اُڑے چور

Thu, 25 Jun 2020 23:15:26    S.O. News Service

کنداپور 25/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے گُجاڑی دیہات کی ایک مندر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے،  بتایا گیا ہے کہ مندر کی تجوری میں زیادہ رقم نہیں تھی مگر چور جاتے جاتے مندر میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے سمیت  ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو پیش آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مندر کے دروازے کی کنڈی توڑ کر چور اندر داخل ہوئے ہیں، پھر مندر کی تجوری کو بھی توڑ دیا ہے، مگر سمجھا جارہا ہے کہ تجوری میں زیادہ رقم نہیں تھی۔  بتایا جارہا ہے کہ اس دوران چوروں کی نظر سی سی ٹی وی کیمروں پر پڑی ہوگی اور اس خدشہ کے تحت کہ چوری کی پوری واردات کیمرے میں قید ہوچکی ہے،  چوروں نے کیمروں کے ساتھ ساتھ  ڈی وی آر کو بھی اپنے ساتھ ہی لے کر رفوچکر ہوگئے۔

کنداپور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: